نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ ; پاکستان آرمی،پاکستان ائر فورس ،لاہور اور واپڈا نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کر لیا۔

 

ایونٹ کاتیسرا روز چار میچز کھیلے گئے،

نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپٸین شپ کے سیمی فائنل کےلئے پاکستان آ رمی،پاکستان ائر فورس

،لاہور اور واپڈا نے کوالیفائی کر لیا۔

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل مینز باسکٹ بال چیمپئین شپ گزشتہ روز (بدھ) کولاہور گورٸمنٹ کالج یونیورسٹی میں پانچ روزہ چیمپین شپ کے تیسرے روز پاکستان آ رمی نے پاکستان آ رڈیننس فیکٹری کو یک طرفہ مقابلے کے بعد93-48سکور سے شکست دی،

اس میچ میں آ رمی کی جانب سےعماد18,محمد عثمان14,تغلب11سکور کے ساتھ نمایاں رہے،پی او ایف کےاظہار اللہ18,طیب13محمد فاروق10سکور کے ساتھ نمایاں رہے۔ اس میچ کوگل جمال،نوید احمداور عدیل رضا نے سپروائز کیا،
دوسرے میچ میں پاکستان ائر فورس نےفیصل آ باد کوبھاری مارجن 111-62 سے شکست دی۔

اس میچ میں پی اے ایف کی جانب سے مہتاب نے فیصل آباد کو دن میں تارے دکھائے اور23 سکور کئے،محمد اختر نے18اورمحمد زبیر نے12پوائنٹ سکور کئے۔فیصل آ باد کی جانب سےگل باز اورعثمان طالب نے 15پندرہ اورفہیم ستار نے 9 سکور بنائے اس میچ کے ریفری غلام محمد ،محمد مدثر اورمعظم نوید تھے۔

بدھ کے روز تیسرا میچ لاہور اور واپڈا کی ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز رہا،اس میچ میں وپڈا نے سخت مقابلے کے بعد 77-62 سے کامیابی حاصل کی ،ہاف ٹائم پر سکور 36-25 تھا ۔

واپڈا کی جانب سےایم عثمان، نے 26,زین الحسن 20 اورعامر فاروق نے 11سکور کیا اور لاہور کی جانب سےصبور مہدی16,صافی خان15اوراحمد عباس نے14سکور کئے۔اس میچ میں ریفری کے فرائض سید عدنان علی ،عمر محمود اورگل جمال نےانجام دئیے ۔

چوتھے میچ میں اسلام آباد نے نیوی کو62-54سے شکست دی دونوں کے درمیان کلوز مقابلہ ہوا۔ہاف ٹائم پر سکور32-29تھا ۔اسلام آ باد کی جانب سے علی کاظمی 22,فرحان قیوم17 اورحارث صدیقی8سکور سے نمایاں رہے نیوی کی جانب سےضیاء الرحمان19,بابرمنان10محمد عدنان 8سکور سے نمایاں رہے

اس میچ کے ریفری جج عدیل رضا،غلام محمد اورسعا دت جہانگیر تھے۔

آ ج بروز جمعرات پہلا سیمی فائنل آ رمی اورلاہور کے درمیان صبح گیارہ بجے دوسرا سیمی فائنل واپڈا اور پاکستان ائر فورس کے مابین ساڑھے 12بجے کھیلا جاےگا۔

ایونٹ میں شریک آٹھ بہترین ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول “اے “ میں دفاعی چیمپئین پاکستان آرمی، پاکستان آرڈیننس فیکٹریز (پی او ایف)، اٸیر فورس، فیصل آباد جبکہ پول “بی” میں واپڈا، لاہور، نیوی اور اسلام آبادکی ٹیمیں ایکش میں دکھائی دے رہی ہیں،

پنجاب باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلی جانیوالی چیمپٸین شپ کے سیمی فاٸنلز 23نومبر جبکہ چیمپٸین شپ کا فاٸنل 24نومبر کو کھیلا جاٸیگا۔

 

 

error: Content is protected !!