شائقین کرکٹ اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم آئیں: رابن اتھپا

ہماری ٹیم نے اچھا کھیلا لیکن میچ میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہے ہماری کوشش ہو گی کہ آئندہ میچز میں اچھا پرفام کریںتاکہ پوائنٹس ٹیبل کر دبئی کیپیٹلز نمایاں طور پر سامنے آئے ان خیالات کا اظہار دبئی کیپٹل کے کھلاڑی رابن اتھپا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں کرکٹ شائقین ڈی پی ورلڈ ILT20 کے دوران تینوں مقامات پر کیپٹلز کو سپورٹ کرنے کے لئے آئیں کیونکہ دبئی، ابوظہبی اور شارجہ میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ کسی بھی ایسے شخص کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کا مواقع دے گا جو کرکٹ دیکھنا پسند کرتا ہے اور میں شائقین سے کہنا چاہوں گا کہ وہ کام کے بعد اسٹیڈیم آئیں اور اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کریں۔

 

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے رابن اتھپا نے کہا کہ یہ ایک تاریخی اسٹیڈیم ہے اور مجھے اس کی پچز اور باونڈری مناسب لگتی ہیں اس لئے کوشش ہوئی گی کہ شارجہ میں ہونے والے میچ میں نمایاں رہوںدبئی کیپیٹلز کا آئندہ میچ شارجہ میں ہو گا اور میری کوشش یہی ہو گی کہ ایک اچھی اننگز کھیلوں یاد رہے گزشتہ میچ دبئی کیپٹلز نے دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گلف جائنٹس کے خلاف سخت مقابلہ کیااور پیر کو کھیلے گئے میچ میں چھ وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم، کیپٹلز کے پاس اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے ابھی وقت ہے کیونکہ وہ جمعرات کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے اگلے میچ میں جائنٹس کے مد مقابل ہوں گے۔

 

 

GMR اسپورٹس کی ملکیت دبئی کیپٹلز ان چھ ٹیموں میں سے ایک ہے جو انٹرنیشنل لیگ T20 (ILT20) کے افتتاحی سیزن میں شریک ہیں۔ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹونٹی کا آغاز تیرہ جنوری کو ہو چکا ہے او ر اس وقت دبئی شارجہ اور ابوظبی میں کھیلی جانے والی اس لیگ کا فاینل دبئی میں سولہ فروری کو کھیلا جائے گا

error: Content is protected !!