ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خواتین بیڈمنٹن وٹیبل ٹینس سمرٹریننگ کیمپ ایبٹ آباد میں شروع ہوگیا،جس میں پچاس سے زائد خواتین کھلاڑی شرکت کررہی ہیں کیمپ ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خالد خان کی ہدایات کی روشنی میںلگایا گیا ہے جس کی نگرانی ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کر رہی ہیںبیڈمنٹن کیمپ میں انڈر 21 کی فاتح ایبٹ آباد اور رنرز اپ پشاور کی کھلاڑیوں کے علاوہ چارسدہ میںہونے والے انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ کی فاتح کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔بیڈمنٹن میں ہیڈ کوچ بشری، حیات اللہ اور فراز کھلاڑیوں کو تربیت دے رہے ہیںجبکہ ٹیبل ٹینس کوچ آمنہ اور ابصار علی ٹریننگ دینگے۔ ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی طرح لڑکیوں کو بھی سمر ٹریننگ کیمپ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں
کیمپ میں 25 بیڈمنٹن اور 25 لڑکیاں ٹیبل ٹینس میں حصہ لے رہی ہیں سمر ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کی مہارتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ قومی اور صوبائی سطح پر صوبے کے لئے اعزازات جیتنے کی قابل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو تمام کھیلوں کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔ ادھر بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں نے ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے زیر اہتمام سمر ٹریننگ کیمپ کے انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے لڑکیاں اپنی صلاحیتیں مزید نکھاریں گی، کیمپ سے لڑکیاں آگے بڑھیں گی اور وہ مزید اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔