19ویں ایشین گیمز ; پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری.

 

 

 

 

چین کے شہر ہانگ زو میں جاری 19ویں ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری،

 

پاکستان نے اپنے پول کے تیسرے میچ میں ازبکستان کو دو کے مقابلہ میں اٹھارہ گول سے شکست دیدی۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے میچ کے آغاز سے ہی اپنی گرفت بنالی اور پے در پے گول سکور کئے۔ پاکستان ہاکی ٹیم اپنے تین پول میچز میں اب تک ٹوٹل 34 گول سکور کرچکی ہے۔

 

پاکستان کی جانب سے ازبکستان کے خلاف میچ میں ارباز احمد نے پانچ گول، رانا وحید نے تین گول، افراز نے تین گول، عمر بھٹہ نے دو گول، عبدالرحمٰن نے دو گول، جبکہ ارشد لیاقت، رومان خان اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔

پاکستان ہاکی ٹیم تین میچز جیتنے کے بعد پوائینٹس ٹیبل پر تاحال پہلی پوزیشن برقرار رکھے ہوئے ہیں جبکہ انڈیا دو میچز کے بعد دوسرے اور جاپان تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان ہاکی ٹیم 30 ستمبر کو روائتی حریف انڈیا کے خلاف اپنا چوتھا پول میچ پاکستانی وقت کے مطابق 15:45بجے شام کھیلے گی۔ ایشین گیمز ہاکی مقابلوں میں بارہ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔

 

ٹیموں کو دو پول میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پاکستان سمیت انڈیا، جاپان، بنگلہ دیش، سنگا پور اور ازبکستان کی ٹیمں پول اے میں شامل ہیں جبکہ کوریا ، ملائشیا، چائینہ، عمان، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی ٹیمیں پول بی میں شامل ہیں۔

 

 

 

 

error: Content is protected !!