مائیکل بریسیویل کی ہیٹ ٹرک، کیویز نے آئرش ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی ڈھیر کردیا

 

نیوزی لینڈ نے تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے بیلفاسٹ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی میزبان آئرلینڈ کی ٹیم کو 88 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے، نیوزی لینڈ کی جیت میں اہم کردار ان کے بیٹر ڈین کلیور اور سپنرز مائیکل بریس ، سودھی کا رہا، آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بنا ڈالے، ڈین کلیور نے پانچ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 78 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی جبکہ فن ایلن نے 35 رنز بنائے

 

آئرلینڈ کی جانب سے گریک ینگ اور جوش لٹل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 13.5 اوورز میں 91 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور میچ 88 رنز سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے مارک اڈیئر 27 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے، آئرش ٹیم کی تباہی میں اہم کردار سپنر سودھی اور مائیکل بریسویل کا رہا جنہوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ جیکب ڈفی نے دو اور لوکی فیرگوسن نے ایک وکٹ حاصل کی، مائیکل بریسویل جو اپنے ٹی ٹوئنٹی میچ کا پہلا اوور کرا رہے تھے نے تین گیندوں پر تین آئرش بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھا کر ہیٹ ٹرک کی، اس طرح وہ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والے تیسرے بائولر بن گئے ہیں ان سے قبل یہ کارنامہ جیکب اورم اور ٹم سائوتھی انجام دے چکے ہیں، ڈین کلیور کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تعارف: newseditor