انگلینڈ کی ویمنز ٹیم نے شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے کوارٹر فائنل مقابلے میں سپین کی ٹیم کو ایک گول کے خسارے میں جانے کے باوجود فاضل وقت میں شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے کا آغاز انتہائی تیز رفتاری سے ہوا اور میچ کے 54 ویں منٹ میں سپین کی کھلاڑ ی گنزالز نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی، میچ ختم ہونے سے تقریباً چھ منٹ قبل انگلش ٹیم کی کھلاڑی ایلا ٹون نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا، جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فاضل وقت دیا گیا جس میں جارجیہ سٹانوے نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچا دیا، یہ چوتھا موقع ہے کہ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم ویمنز یورو چیمپئن شپ کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے جبکہ انگلش ٹیم گزشتہ اٹھارہ میچوں سے بھی ناقابل شکست ہے۔