خیبرپختونخواووشوکھلاڑیوں کےبیلٹ پروموشن ٹیسٹ کاانعقاد،چیئرمین میاں وحیدشاہ نے کھلاڑیوں کوبیلٹ دیئے

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ووشوفیڈریشن کےزیراہتمام ملک بھرکی طرح خیبرپختونخوامیں بھی کھلاڑیوں کے بیلٹ پروموشن ٹیسٹ لیئےگئے۔بیلٹ ٹیسٹ میں صوبےبھرسے بڑی تعدادمیں کھلاڑیوں نےشرکت کی۔باصلاحیت کھلاڑیوں اورکوالیفائڈکوچزکو فیڈریشن کی جانب سےسرٹیفکیٹس دییے ۔رحمت ماشل ارٹس اکیڈمی میں ہونےوالےبیلٹ پروموشن ٹیسٹ صوبائی ایسوسی ایشن کےسیکرٹری وکوالیفائڈکوچ نجم اللہ صافی نے لیئے۔جبکہ ٹرائلزکوپاکستان ووشوفیڈریشن کے چییرمین ملک افتخاراعوان اورسیکرٹری جنرل امبرین ملک نےبراہ راست ان لائن دیکھ کرجائزہ لیتےرہے۔اس موقع پرپاکستان فیڈریشن کےقائمقام صدراورخیبرپختونخواووشوایسوسی ایشن کے صدررحمت گل افریدی اورنائب صدرخیضراللہ بھی موجودتھے۔

 

پاکستان ووشوفیڈریشن کی نگرانی صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونیوالے ان ٹرائلزمیں جن کھلاڑیوں نے بلیک بیلٹ حاصل کی ہے ان میں رحمت مارشل ارٹس اکیڈمی پشاورکےعبیداللہ خان،محمدعمر،سلیمان اورریحان،نقیب مارشل ارٹس اکیڈمی باڑہ ڈسٹرکٹ خیبرکےفضل امےن،حمادعلی شاہ،عدنان خان،ارایم اے کلب مردان کےزرولی،باڈی فٹ مارشل ارٹس اکیڈمی کےمیران اورحسن اکیڈمی کےمحمدحسن شامل ہیں۔جبکہ کوالیفائڈکوچزھمایون خان،صفی اللہ اورضیاءالرحمن کوفیڈریشن کی جانب سےیسٹ کوچ کےسرٹیفکیٹس دیئے۔اختتامی تقریب کےمہمانان خصوصی صوبائی ووشوایسوسی ایشن کےدررحمت گل افریدی بورچییرمین ومارشل ارٹس کے سابق باصلاحیت کھلاڑی میاں وحیدشاہ تھے،جنہوں نے کھلاڑیوں میں بلیک بیلٹ سرٹیفکیٹس تقسیم کیئے۔

 

اس موقع پرمیاں وحیدشاہ نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ ووشوکنگفو مارشل کاایک بہترین کھیل ہےجوخیبرپختونخونخواکاایک مقبول کھیل بن چکاہے۔نہ صرف کلبوں کی تعدادبڑھ گئی بلکہ مختلف ایجزگروپ کےکئی میلو۔فیمیل باصلاحیت کھلاڑی بھی سامنے اناشروع ہوگئےہیں جوکہ ایک خوش أئندبات ہے۔انہوں نےکہاکہ کلبوں کی تعدادمیں اضافےاوران میں کھیلنے والےباصلاحیت کھلاڑیوں کواگےبڑھنے کیلئے مہینے میں دوٹورنامنٹ کےانعقادکافیصلہ کیاہےانشاء اللہ اس سےکھلاڑیوں میں مقابلے کی فضاء پیدا ہوگی اوروہ صوبائی اورقومی سطح کےمقابلوں کیلئےپھی تیاررہیں گے۔انہوں نےکہاکہ صوبائی ووشودیسوسی ایشن کےصدررحمت گل افریدی اورسیکرٹری نجم اللہ صافی خیبرپختونخوامیں ووشوکھیل کوفروغ دینے اورکھلاڑیوں کوبہترسہولیات مہیاکرنے کیلئے ہمہ وقت مصروف رہتےہیں بلکہ پاکستان ووشوفیڈریشن بھی خیبرپختونخواپرخصوصی توجہ دینے لگی ہے یہی وجہ کہ خیبرپختونخواکےاندرووشومیں بہت ہی اچھی خاصی تبدیلی أئی ہے۔

تعارف: newseditor