اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز 18 جون سے شروع ہونگے

اسلام آباد۔ (سپورٹس لنک رپورٹ):اسلام آباد فٹ بال ٹیم کے چنائو کے سلسلہ میں تین روزہ ٹرائلز 18 جون سے ٹی اینڈ ٹی فٹ بال گرائونڈ ، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔گذشتہ روز  اسلام آباد فٹ بال  ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین  بخاری نے میڈیا کو بتایا کہ منثخب ٹیم 3 جولائی سے ایبٹ آباد میں کھیلی جانے والی  قومی انڈر23 فٹ بال  چیمپئن  شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن  شپ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اورخیبر پختونخوا سے  دو، دو ٹیمیں جبکہ اسلام آباد، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور فاٹا کی ایک، ایک ٹیم حصہ لے گی،  انہوں نے کہا کہ تین روزہ ٹرائلز میں اسلام آباد کی رجسٹرڈ کلبوں کے کھلاڑی حصہ لے سکتے ہیں،

error: Content is protected !!