سابق ڈائریکٹر سپورٹس طارق محمود کا سکواش ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں سے ملاقات

پشاور (سپورٹس رپورٹر)سمر ٹریننگ کیمپ سکواش ایبٹ آباد میں زورو شور سے جاری ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس کے پی کے کے تعاون سے ڈی جی سپورٹس خالد خان کی خصوصی دلچسپی سے کوچ طاہر اقبال اور نعمت اللہ کی نگرانی میں ایبٹ آباد میں جاری انڈر انڈر16اور انڈر21کے بیس کھلاڑیوں پر مشتمل کیمپ میں نیشنل چمپئن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں کیمپ کے جوتھے روز کیمپ کے مہمان خصوصی سابق ڈی جی سپورٹس طارق محمود اور ریجنل سپورٹس آفیسر احمد زمان خان تھے انہں نے کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا جائزہ لیا اور کوچز طاہر اقبال نعمت اللہ اور انکے ساتھیوں کی تعریف کی انکا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد کے موسم کی وجہ سے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس میں بہتری آئے گی اور کھلاڑی ذہنی و جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونگے انہوں نے ڈی جی سپورٹس خالد خان کا شکریہ ادا کیا کیا کہ انہوں نے ایبٹ آباد میں کیمپ کا انعقاد کیا

اس موقع پر احمد زمان کا کہنا تھا کہ یہ بچے ہمارے قوم کے معمار ہیں اور انہی بچوں نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر اپنے ضلع صوبے اور ملک کا نام روشن کریں گیچوتھے روز بھی کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی کوچ طاہر اقبال نعمت اللہ کی نگرانی میں مختلف ایکسر سائزز کی گئیں اور سکواش کی بیسکس ٹیکنیکس کے بارے میں لیکچر دیا گیا انہوں نے کہا کہ سکواش کے کھیل میں فٹنس 100فی صد انتائی ضروری ہے اس کے لئے صبح شام پریکٹس کی ضرورت ہے طاہر اقبال نے کہا کہ ایبٹ آباد کی موسمی حالات کھیلوں کے لئے انتہائی آئیڈیل ہیں اور اس میں زیادہ سے زیادہ کیمپس اور میچز اور ٹورنامنٹس منعقد کرانے چاہیئیں تاکہ نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آسکے انہوں نے کہا کہ کیمب میں انٹر نیشنل کھلاڑی بھی موجود ہیں جس سے جونیئرز کو فاِئدہ ملے گا اور انڈر 13 کے پانج بچوں کو سینئرز سے ٹریننگ کے لئے منتخب کیا گیا ہیجس سے ان کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا

error: Content is protected !!