سکواش کے سابق ورلڈ نمبر ٹو’برٹش چیمپئن محب اللہ خان کے گھٹنوں کا کامیاب آپریشن

پشاور(سپورٹس رپورٹر)سکواش کے سابق ورلڈ نمبر ٹو’برٹش چیمپئن محب اللہ خان کے گھٹنوں کا کامیاب آپریشن پشاور کے ایم ایم سی ہسپتال میں ہوا اور وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں’سابق ورلڈ چیمپئن جان شیر خان کے بھائی محب اللہ خان کے گھٹنوں میں تکلیف تھی جس کے باعث انہیں ایم ایم سی ہسپتال داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی کامیاب سرجری کی گئی’محب اللہ خان نے 1970 کی دہائی میں سکواش کی دنیا میں کامیابیاں اپنے نام کیں اور ورلڈ رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کی وہ 1975 میں ہونیوالی ورلڈ اوپن اور پھر 1975 میں برٹش اوپن کے رنر اپ بھی رہے دونوں مرتبہ انہیں آسٹریلیا کے جیف ہنٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا محب اللہ خان نے بے شمار قومی اور بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لیا اور بعد میں انہوں نے ڈائریکٹر سپورٹس پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور میں بھی خدمات سرانجام دیں

 

کافی عرصے تک سکواش کوچنگ بھی کرتے رہے اور پشاور کی سکواش اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لائے اور ان کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے نہ صرف ٹریننگ حاصل کی بلکہ نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ٹائٹل جیتے’محب اللہ خان نے ایم ایم سی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا’سابق برٹش چیمپئن اور سکواش لیجنڈ قمرزمان نے بھی گزشتہ روز ان کی عیادت کی اور کہا کہ ان کی سکواش کے لئے بہترین خدمات ہیں اور اب تک سکواش کھلاڑی ان کے تجربات سے فائدہ اٹھارہے ہیں انہوں نے دعا کی کہ وہ جلد صحت یاب ہوں’ وزیراعلیٰ محمود خان’صوبائی وزیر کھیل محمد عاطف خان’ڈی جی پی ایس بی کرنل آصف زمان ‘ڈی جی سپورٹس خالد خان سمیت دیگر سپورٹس حلقوں اور شخصیات نے ان کی صحت یابی کے لئے دعا کی ۔

تعارف: newseditor