دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے پاکستان کیخلاف 323 رنز کی برتری حاصل کرلی۔ گال میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز سری لنکا نے پاکستان کیخلاف کھیل کے تیسرے سیشن میں خراب روشنی کے باعث کھیل معطل ہونے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، اوپنر نروشن ڈکویلا 15، اوشاڈا فرنینڈو 19، کوشل مینڈس 15 اور انجیلو میتھیوز 35 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے، چندیمل 21 رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔
کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 27 اور دھننجایا ڈی سلوا 30 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستانی بولرز کی جانب سے نسیم شاہ نے 2 جبکہ یاسر شاہ ،آغاز سلمان اور محمد نواز نے 1،1 وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے تیسرے روز اپنی پہلی اننگز کا آغاز یاسر شاہ اور حسن علی نے کیا تھا، تاہم حسن علی 21 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ نے 26 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ قومی ٹیم مجموعی طور پر 231 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی تھی۔