کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج رات 11 بجے، وفاقی وزیر احسان الرحمان مزاری بھی شرکت کرینگے

22یں کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب آج 28 جولائی 2022 کو انگلینڈ کے الیگزینڈر اسٹیڈیم میں منعقد ہونے جا رہی ہے۔تقریب کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے ہوگا۔

پاکستانی کھیلوں کا دستہ تیراکی، ایتھلیٹکس، پیرا ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باکسنگ، خواتین ٹی ٹوئنٹی کرکٹ، جمناسٹک، ہاکی، جوڈو، اسکواش، ٹیبل ٹینس، ویٹ لفٹنگ اور ریسلنگ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔

وفاقی وزیر برائے آئی پی سی احسان الرحمان مزاری افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے برمنگھم پہنچ گئے۔ڈائریکٹر جنرل کرنل (ر) محمد آصف زمان ڈپٹی چیف ڈی مشن کی حیثیت سے بھی دستے کا حصہ ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کے کھلاڑی ملک کا نام روشن کریں گے۔ ہم نے کھلاڑیوں کو تربیت کے لیے ہر سہولت فراہم کی ہے۔ تقریب میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن بھی شرکت کرے گا۔

ملک کے پریمیئر ریسلر اور دو بار کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتنے والے محمد انعام اور قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف افتتاحی تقریب میں پرچم کشائی کے فرائض انجام دیں گے۔کامن ویلتھ گیمز کی افتتاحی تقریب میں مارچ پاسٹ کے دوران 103 حصہ لینے والے ارکان کا دستہ جمع ہوگا۔

تعارف: newseditor