زلمی مدرسہ لیگ کا پانچویں ایڈیشن گلگت وارئیرز نے جیت لیا

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے انہتائی خوبصورت مقام پر ہونیوالی زلمی مدرسہ لیگ کا پانچویں ایڈیشن گلگت وارئیرز نے جیت لیا فائنل میں گلگت وارئیرز نے اسکردو ٹائیگرز کو پیتیس رنز سے ہرادیا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گلگت وارئیرز نے آٹھ اوورز میں وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پانچ رنز بنائے

جواب میں اسکردو کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں کامیاب نہ ہوسکی ۔اور گلگت وارئیرز نے زلمی مدرسہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔چیف سیکرٹری مہیدالدین وانی اور صوبائی وزیر کھیل راجہ ناصر علی خان نے انعامات تقسیم کیے


پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن کے چیرمین جاوید آفریدی نے کہا کہ زلمی مدرسہ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے انعقاد پر خوشی ہے پاکستان کے مدارس کے طلبا اب اپنے شہروں میں زلمی مدرسہ لیگ کے انعقاد کا انتظار کرتے ہیں اور ایونٹ کے انعقاد پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کرتے ہیں

۔زلمی مدرسہ لیگ نے پاکستان کے مدارس کا مثبت امیج پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔ جاوید آفریدی نے کہا کہ جلد زلمی مدرسہ لیگ کے چھٹے ایڈیشن کی تفصیلات کا اعلان کریں گے ۔

پشاور زلمی اور زلمی فاونڈیشن اس سے قبل پشاور، وزیرستان ، کوئٹہ ، آزاد کشمیر میں زلمی مدرسہ لیگ کا انعقاد کرچکی یے جس میں تمام مسالک کے مدارس کے طلبا ایک ساتھ کرکٹ کھیل کر مذہبی رواداری اور اہم آہنگی کا بھی اظہار کرتے ہیں ۔

تعارف: newseditor