کامن ویلتھ گیمز، قومی کرکٹ ٹیم آج بارباڈوس کیخلاف میدان میں اترے گی

قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں اپنے سفر کا آغاز آج 29 جولائی بروز جمعہ کو بارباڈوس کے خلاف میچ سے کرے گی ۔

جمعہ کو ایجبسٹن میں بارباڈوس کے مدمقابل آنے کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم 31 جولائی بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین میچ 3 اگست کو کھیلا جائے گا۔اس پول کی دو بہترین ٹیمیں سیمی فائنلز میں رسائی حاصل کریں گی۔

قومی خواتین کرکٹ ٹیم آئرلینڈ میں سہ فریقی سیریز میں شرکت کے بعد برمنگھم پہنچی ہے۔ سہ فریقی سیریز میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف کھیلا گیا ایک میچ جیتا تھا تاہم آسٹریلیا کے خلاف سمیت باقی تین میچز بارش کی نذر ہوگئے تھے۔

error: Content is protected !!