افتخار احمد جونیئر کے پی ٹینس چیمپئن شپ دو اگست سے شروع ہوگی ، عمر آیاز

پشاور(سپورٹس رپورٹر)پہلی افتخار احمد جونیئر کے پی ٹینس چیمپئن شپ دو اگست سے پشاور کے سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہورہی ہے اس سلسلے میں صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل عمرایاز خلیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سابق ٹینس پلیئر افتخار احمد اپنی مدد آپ کے تحت یہ مقابلے کرارہے ہیں جو پانچ اگست تک جاری رہیں گے جس میں بوائز انڈر8 ‘انڈر12 ‘بوائز انڈر16 اور میڈیا پرسنز سنگلز مقابلے ہوں گے انٹریز کے لئے آخری تاریخ یکم اگست مقرر کی گئی ہے

 

انٹریز سیکرٹری عمرایاز خلیل اور کوچ ذاکر اللہ خان کے پاس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں کرائی جاسکتی ہے۔سیکرٹری عمرایاز خلیل نے مقابلوں کے انعقاد پر سابق ٹینس پلیئر و کوچ افتخار احمد کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس کے لئے سپانسرز کو آگے آنا ہوگا آج کل کے مہنگائی کے دور میں کھلاڑیوں کو مشکلات کاسامنا ہے ایسے میں اس قسم کے مقابلوں سے ان کے حوصلے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ جلد ہی پشاور میں قومی مقابلوں کاانعقاد بھی کیا جائے گا جس کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

تعارف: newseditor