کامن ویلتھ گیمز،بھارت کیخلاف میچ سے قبل قومی خواتین کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا، ندا نہیں کھیلیں گی

کامن ویلتھ گیمز میں بھارت کے خلاف بڑے ٹاکرے سے قبل قومی ویمن کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ اطلاعات ہیں کہ کن کشن کا شکار  ہونے کے باعث ندا ڈار میچ میں شرکت نہیں کریں گی اور ان کی جگہ ایمن انور کو  12 رکنی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

 

بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ میں کپتان بسمہ معروف، منیبہ صدیقی، ارم جاوید، عمیمہ سہیل، عالیہ ریاض، عائشہ نسیم، فاطمہ ثنا، طوبیٰ حسن، ڈیانا بیگ، انعم امین، کائنات امتیاز اور ایمن انور شامل ہیں۔

تعارف: newseditor