پشاور( سپورٹس رپورٹر)ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پشاور میں سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ شروع ہوگیا،کیمپ کا افتتاح ایم پی اے ملک واجد اللہ نے کیا،اس موقع پر کوچزحیات اللہ ،ندیم خان،ملک فراز،ایم وی ای چارسدہ طارق علی ،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے ڈائریکٹر پرویز علی اورصوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد امجدخان بھی موجودتھے۔سپورٹس ڈائریکٹریٹ خیبر پختونخواکے تعاون سے پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے جمنازیم ہال میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں صوبے بھرسے انڈر 16، انڈر 21 اور قومی چمپئن کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں
کیمپ میں شریک کھلاڑیوں کو کوچزکوندیم خان اور حیات اللہ کھلاڑیوں کوبیڈمنٹن کی بنیادی ٹیکنیکس سے روشناس کرائینگے،جبکہ جسمانی فٹنس ،سپورٹس نیوٹریشن ٹریننگ کے لیکچر دینگے۔اس حوالے سے کوچزندیم خان اور حیات اللہ کا کہناتھاکہ کھلاڑیوں کی تربیت کا مقصد کھلاڑیوں کے کھیل میں مزید نکھارلاناہے تاکہ وہ اپنے کھیل کو بہتر بناکر قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کا نام روشن کرسکے۔انکاکہناتھاکہ صوبے میں بیڈمنٹن کے فروغ کیلئے صوبائی وزیر کھیل عاطف خان اور ڈی جی سپورٹس خالد خان کی کاوشیں رنگ لارہی ہے اورگراس روٹس لیول پر کھلاڑی سامنے آرہے ہیں،حیات اللہ نے کہاکہ پشاورسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر جعفرشاہ بھی کھلاڑیوں کی بہترسرپرستی و رہنمائی کررہے ہیں۔