کراچی: پاکستان اسکواش فیڈریشن کے زیراہتمام اور کومبیکس اسپورٹس کے تعاون سے "پی ایس ایف کومبیکس انٹرنیشنل اسکوا ش ٹورنامنٹ” 24 تا 28 اگست مصحف اسکواش کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا جائے گا ٹورنامنٹ کی انعامی رقم بارہ ہزار امریکی ڈالر رکھی گئی ہے ایونٹ میں مصر، ایران، ملائیشیاء اور پاکستان کے انٹرنیشنل رینکنگ کھلاڑی شرکت کریں گے گیم ڈویلپمنٹ آفیسر فلائٹ لیفٹیننٹ ایم عاطف ریاض کے مطابق پاکستان کے16 کھلاڑیوں سمیت مصر کے تین، ایران کے دو اور ملائیشیا کے تین دیگر انٹرنیشنل رینکنگ کھلاڑیوں نے بھی اس ٹورنامنٹ میں شرکت کی تصدیق کی ہے واضح رہے کہ مصر سے تعلق رکھنے والے عالمی نمبر 97 خالد لبیب ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ پاکستان کے عالمی نمبر 110 نور زمان دوسرے نمبر پر ہیں
ٹورنامنٹ سے دو ٹاپ سیڈز دستبردار ہو گئے ہیں اس کے علاوہ پاکستان کے تین انڈر 19 اسکواش کھلاڑی جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے طلحہ سعید،راولپنڈی کے معین الدین اور پشاور کے ایم عماد کو بھی اس ایونٹ کے لیے وائلڈ کارڈز دیے گئے ہیں ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز بالترتیب 26 اگست اور 27 اگست کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 28 اگست کو کھیلا جائے گا ایونٹ میں خالد لبیب، نور زمان، علیرضا شامی، ناصر اقبال، فرحان زمان، احسن ایاز، محمد اصحاب عرفان، حمزہ خان، فرحان محمود، عبد اللہ ای مارسی، ذیشان زیب، سعید عبدل، سلمان سلیم، ظاہر شاہ ڈنکن لی، وی منگ ہاک، عبدالرحمن نصر، حافظ ظفری، سپہر اعتماد پور، نوید رحمان، وقار محبوب جبکہ محمد عماد، معین الدین اور طلحہ سعید وائلڈ کارڈ پر شرکت کررہے ہیں