سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے تعاون سے پشاور میں سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا اس موقع پر بیڈمنٹن کے انٹر نیشنل کھلاڑی مراد علی نے کھلاڑیوں میں سرٹیفکیٹس تقسیم کئے

ان کے ہمراہ چیف کوچ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا شفقت اللہ ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ، نیشنل کوچز ندیم خان اور حیات اللہ سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں

پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری سٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ بیڈمنٹن کی اختتامی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی کیمپ میں صوبے بھرسے انڈر 16، انڈر 21 اور قومی چیمپئن کھلاڑیوں نے حصہ لیا ، کیمپ میں نجیب این ڈی خٹک کھلاڑیوں کو لیکچرر دیکر انہیں جدید مہارتیں اور تکنیک سکھا ئی جبکہ کوچزندیم خان اور حیات اللہ نے بیڈمنٹن کی بنیادی تکنیکس سے روشناس کرایا،جیم اورایکسرسائز کے حوالے سے نیشنل ایھلیٹ زاعفران آفریدی نے کھلاڑیوں ٹریننگ اور معلومات دی ۔

تعارف: newseditor