قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو خبردار کیا تھا کہ گیند پکڑنے کے لیے ڈائیو (Dive) مت ورنہ انجری ہو سکتی ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے سوال اور جواب سیشن کیا جس میں ان سے شاہین شاہ آفریدی کی انجری کے بارے میں میں سوال کیا گیا۔ایک ٹوئٹر صارف کی جانب سے کہا گیا کہ لالا شاہین تو زخمی ہے، آپ ریٹائرمنٹ واپس لے لیں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں نے شاہین کو ڈائیو مارنے سے منع کیا تھا، آپ فاسٹ بولر ہیں انجری ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے بعد میں احساس ہوا کہ وہ آفریدی ہے۔