ساجد خان کا سمر سیٹ کائونٹی سے معاہدہ

پاکستان کے کرکٹر ساجد خان انگلینڈ میں کائونٹی کرکٹ کھیلیں گے۔ذرائع کے مطابق آف سپنر ساجد خان کا سمر سیٹ کائونٹی سے معاہدہ ہوا ہے۔ساجد خان کاونٹی کرکٹ کھیلنے کے لیے 29 اگست کو انگلینڈ جائیں گے، ان کا 4 میچز کے لیے معاہدہ ہوا ہے۔واضح رہے کہ سپنر ساجد خان پاکستان کی طرف سے 7 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں جس میں انہوں نے 22 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

error: Content is protected !!