قومی اسکواڈ ٹی ٹونٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوگا۔22 رکنی قومی اسکواڈ منیجر منصور رانا کی زیرقیادت ایمسٹرڈیم سے دبئی کے لیے روانہ ہوگا۔قومی ون ڈے اسکواڈ میں شامل زاہد محمود اور محمد حارث دبئی سے وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔امام الحق اور سلمان علی آغا 26 اگست کو یوکے روانہ ہوں گے۔عبداللہ شفیق کچھ دیر ہالینڈ میں قیام کے بعد 26 اگست کو سیالکوٹ پہنچیں گے
عثمان قادر، آصف علی، حیدر علی اور افتخار احمد منگل کو دبئی میں اسکواڈ کو جوائن کریں گے
محمد حسنین انگلینڈ سے دبئی پہنچیں گے