آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لیے 12 پلاٹینم کرکٹرز کا اعلان کردیا گیا ہے۔پلاٹینم کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی آل رائونڈر شاداب خان شامل ہیں، اس کے علاوہ ری ٹین کیے جانے کے اہل کھلاڑیوں کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ری ٹینشن کے لیے اہل پاکستان کے کرکٹرز میں شاداب خان سڈنی سکسرز ، احمد دانیال اور سید فریدون میلبرن سٹارز میں شامل ہیں۔ڈرافٹ کے لیے نامزد کھلاڑیوں کی فہرست میں پاکستان کے کرکٹرز سرفراز احمد، محمد عامر، محمد حفیظ، شان مسعود، وہاب ریاض، عماد وسیم ، طیب عباس، آصف آفریدی ، سہیل اختر ، کامران اکمل، عمر اکمل، فیصل اکرم، آصف علی ،شاہنواز دھانی، سلمان فیاض، ظفر گوہر، محمد حارث، دلبر حسین، محمد عمران جونئیر، سلمان ارشاد، عثمان خالد، اعظم خان، معاذ خان، موسی خان، شرجیل خان، جنید خان ، اسامہ میر، محمد سلمان ، سعد نسیم ، عثمان قادر، مومن قمر ، رومان رئیس ، مامون الریاض ، علی ماجد ، عثمان شنواری، حسین طلعت، محمد زاہد، ذیشان ضمیر اور محمد ذیشان شامل ہیں۔
غیر ملکی کھلاڑیوں میں جنوبی افریقا کے فاف ڈوپلیسی، انگلینڈ کے جیسن رائے، سیم بلنگز اور لیام لیونگسٹن، ڈیوڈ ویلے اور کرس جارڈن بھی اس کیٹیگری کا حصہ ہیں۔ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ، آندرے رسل، ڈوین براوو بھی پلاٹینم میں شامل ہیں جب کہ افغانستان کے راشد خان اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ بھی اس کیٹیگری میں ہیں۔ڈرافٹ کے لیے مزید 100 نامزدگیوں کا بھی اعلان کیا گیا ہے، بی بی ایل میں پہلی مرتبہ غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ڈرافٹ ہو رہاہے۔بی بی ایل کے لیے ڈرافٹ 28 اگست کو ہو گا جس کے لیے پلاٹینم کھلاڑیوں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے تاہم نئی نامزدگیوں میں پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کا نام بھی شامل ہے۔