نئے ٹیلنٹ کی تلاش، سپورٹس بورڈ پنجاب اور پی سی بی کے ذیلی ادارے سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں ایم او یو پر دستخط

کرکٹ کے فروغ اور گراس روٹ لیول سے نیا ٹیلنٹ تیار کرنے کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذیلی ادارے سنٹر ل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان جمعة المبارک کو مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ، ایم او یو پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی اور سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ خرم نیازی نے دستخط کئے، ایم او یو کے تحت سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیکنیکل پارٹنر ہوگی

 

سپورٹس بورڈ پنجاب کی کرکٹ اکیڈمیز میں جونیئر کھلاڑیوں کو تربیت دی جائے گی اور نئی پچز تیار کی جائیں گی، جن کا مکمل کنٹرول سپورٹس بورڈ پنجاب کا ہوگا ،متعلقہ آفیسر ان معاملات کی نگرانی کرے گا،سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن سے ٹیکنیکل معاونت لی جائے گی جن میں کوچز اور دیگر سٹاف شامل ہوںگے، ایم او یو کے تحت سنٹر ل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کی جو لیگ ہوں گی اس میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی ٹیم بھی شرکت کرے گی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب اور سنٹرل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہونا خوش آئند ہے جس سے کرکٹ کے کھیل کو گراس روٹ لیول پر فروغ دینے میں مدد ملے گی، نئے کھلاڑیوں کو تربیت دے کر آگے لایا جائے گا تاکہ قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ ملے ، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پرامید ہیں اس اقدام سے نئے کھلاڑی قومی کرکٹ ٹیم میں اپنی جگہ بنائیں گے اور ملک کو نئے سٹار ملیں گے۔

error: Content is protected !!