ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام خواتین کیلئے تائیکوانڈواور سکواش کے ٹریننگ کیمپس پشاور سپورٹس کمپلیکس میں شروع ہوگئی کیمپ کا باضابطہ افتتاح ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کیاان کے ہمراہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کی فیمیل کوچز بشریٰ تا تیکوانڈو کوچز نازیہ علی میمونہ اور میمونہ تائیکوانڈو انٹر نیشنل گولڈ میڈلسٹ عائشہ آیازبھی موجود تھیں کیمپ میں خیبرپختونخوا کی چالیس سے زائد خواتین کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی ٹریننگ حاصل کررہی ہیں کیمپ دو ہفتے تک جاری رہیگی
تائیکوانڈو کیمپ میں وجیہہ غفار، اقصیٰ، ایراج حسین، میمونہ،بشریٰ، سفینہ،نبیلہ،لائبہ،مقدس، وحیدہ، اقراء وکیل، جویریہ مجاہد، عریبہ فاروق، لائبہ اعجاز، سمیداشوکت علی، سیما، وانیا، کلثوم، شمکااور نادیہ شہزاد شامل ہیں، جبکہ سکواش ٹریننگ کیمپ میں طاہر اقبال اور فضل محمود کھلاڑیوں کو دو مختلف سیشن میں ٹریننگ دے رہے ہیں،، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی نے کہا کہ صوبائی محکمہ کھیل کے زیراہتمام لڑکوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں کیلئے بھی ٹریننگ کیمپس کا سلسلہ جاری ہے
اس سے قبل پہلے مرحلے میں ٹیبل ٹینس اور بیڈمنٹن کے پچاس سے زائد کھلاڑیوں کو چناروں کے شہرایبٹ آباد میں کوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی ٹریننگ دی گئی، ڈائریکٹریس سپورٹس رشیدہ غزنوی کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی طرح لڑکیوں کو بھی ٹریننگ کیمپ میں اپنی صلاحیتیں بہتر کرنے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں تائیکوانڈو اور سکواش کے بعد ایتھلیٹکس اور دوسرے گیمز کے کیمپس بھی لگائے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کیمپ سے کھلاڑیوں کی مہارتوں میں اضافہ ہوگا اور وہ قومی اور صوبائی سطح پر صوبے کے لئے اعزازات جیتنے کی قابل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس لڑکیوں کو تمام کھیلوں کے برابر مواقع فراہم کر رہے ہیں جن سے وہ بھرپور استفادہ کر رہی ہیں۔، کیمپ کے انعقاد سے نہ صرف قومی کھلاڑی بلکہ جونیئرز کو بھی آگے نکلنے کے مواقع ملیں گے کوچز کی مسلسل محنت سے نوجوان بچے وبچیاں ملکی و بین الاقوامی سطح پرملک وقوم کانام روشن کریں گے۔