عثمان خواجہ نے بھی پاکستانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے اپیل کردی

پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کردی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو میں عثمان خواجہ نے کہا کہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے اب تک 1300 سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، خاندانوں کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی ہے۔

آسٹریلوی اوپنر نے مزید کہا کہ بہت سے لوگ ایسے ہیں جو کہ دوبارہ اپنے مکانات کو کبھی تعمیر نہیں کر سکیں گے، اگر ہو سکے تو عطیہ کریں۔ جتنا کم ہو یا زیادہ سے زیادہ، یہ کام آپ کو دنیا سے الگ بنادے گا۔خیال رہے کہ اس سے قبل بابر اعظم، شاہد آفریدی سمیت دیگر قومی کرکٹرز کی جانب سے سیلاب متاثرین کی مدد کی اپیل کی گئی تھی

تعارف: newseditor