سپین کے لگر ونیو میں کھیلا جانے والا یورپ کا بہترین شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ گجر کلب رواتو اٹلی نے جیت لیا۔مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ق) ایم پی اے کے اُمیدوار چوہدری اعجاز رنیاںنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ دیگر مہمانوں میں خالد شہباز چوہان،چوہدری قربان مرہانہ ،چوہدری نزاکت گجر اور چوہدری عادل شامل تھے۔سپین میں موجود پاکستانی کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والالگر ونیو شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں چوہدری لیاقت علی بابکا ، چوہدری اصغر قاضی آف چیچیاں ،چوہدری اسلم بجاڑ والا اور چوہدری اکرام قاضی آف چیچیاں شامل تھے۔لگر ونیو شوٹنگ والی بال ٹورنامنٹ میں علی حسن والی بال کلب لگرونیو ، گجر کلب رواتو اٹلی ،گجر کلب بارسلونا نے حصہ لیا۔