قائد اعظم ٹرافی، فیضان ریاض کی ڈبل سنچری، مبصر خان کی 6 وکٹیں، نادرن نے بلوچسان کو شکست دیدی

ایبٹ آباد کرکٹ سٹیڈیم میں ناردرن نے بلوچستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بلوچستان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 90ویں اوور میں 336 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ حسین طلعت نے 178 گیندوں پر ناقابل شکست 115 رنز بنائے جس میں 15 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ ناردرن کی جانب سے مبصر خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں ناردرن نے 33 رنز کا ہدف آٹھویں اوور میں بغیر کسی نقصان کے حاصل کر لیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سندھ اور سدرن پنجاب کے درمیان میچ ڈرا ہوا۔ سندھ کی جانب سے عمیر بن یوسف نے ناقابل شکست 110 رنز بنائے جبکہ صائم ایوب نے 138 گیندوں پر 95 رنز بنائے، 12 چوکے اور دو چھکے لگائے۔ جب میچ ختم ہوا تو سندھ نے 103 اوورز میں 7 وکٹوں پر 326 رنز بنائے تھے۔ سدرن پنجاب کے محمد عباس نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کا میچ بارش اور گیلے آؤٹ فیلڈ کے باعث ڈیڑھ دن کا کھیل ضائع ہونے کے بعد بے نتیجہ رہا۔
تیسرے روز کوئی کھیل نہ ہونے کے بعد سنٹرل پنجاب نے خیبرپختونخوا کے 220 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 173 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی اور پوری ٹیم 274 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ جب میچ ختم ہوا تو خیبرپختونخوا اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں پر 174 رنز بنا چکے تھے۔

تعارف: newseditor