پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے انتخابات میں سجاس کی بھر پور کامیابی، سپورٹس لنک پی کے ڈاٹ کام کی مبارکباد

پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے انتخابات میں سجاس کی بھر پور کامیابی پر تمام عہدیداران، ممبران، ڈیلیگٹس اور جو ممبر کانفرنس میں شرکت کے لئے پشاور آئے ان سب کا تہہ دل سے شکریہ۔آپ سب کے اتحاد اور تعاون کی وجہ سے سجاس کے 4 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے اور سجاس کو پہلی بار مرکزی سیکریٹری جنرل کا عہدہ ملا۔امجد عزیز ملک، مرکزی صدر،اصغر عظیم، مرکزی سیکرٹری جنرل،عبید اعوان، نائب صدر،آصف خان اور محمود ریاض، ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں

 

بلوچستان کو پہلی بار پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے انتخابات میں مرکزی نائب صدر کا عہدہ بلامقابلہ ملا،(بسجا) کے 3 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،بسجا کے صدر عبداللہ جان ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور بسجا کے خازن اخلاص خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔

 

کھیلوں کی معروف ویب سائٹ سپورٹس لنک پی کے ڈاٹ کام نے منتخب ہونے والے عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

error: Content is protected !!