آسٹریلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد نیوزی لینڈ بھارتی ٹیم کی میزبانی کے لیے تیار ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز ہوں گے۔بھارتی میڈیا میں بھارتی صحافی کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ نیوزی لینڈ سے سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان جلد کیا جائے گا تاہم بھارتی ٹیم کے اہم ترین کھلاڑی روہت شرما اور ویرات کوہلی نے آرام مانگ لیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے روہت اور ویرات کی درخواست قبول کرلی جاتی ہے تو سوال یہ اٹھتا ہے کہ بھارتی ٹیم کی قیادت کون کرے گا؟بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات اور روہت کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا یا پھر کے ایل راہول ٹیم کی قیادت کرسکتے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کی 18 نومبر سے سیریز شیڈولڈ ہے۔