گورنمنٹ کالج پشاور انٹر کالجزکرکٹ ٹورنامنٹ کی چمپئن

انٹرکالجزکرکٹ ٹورنامنٹ گورنمنٹ کالج پشاور نے جیت لیا۔فائنل میچ میں گورنمنٹ کالج پشاور کے کھلاڑیوں نے شاندارکھیل پیش کرکے یہ اعزاز حاصل کیا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں گورنمنٹ کالج چارسدہ کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے خودبیٹنگ کا فیصلہ کیا۔اورمقرررہ اوورزمیں 148 رنز بنائے ، جواب میں گورنمنٹ کالج پشاور نے مطلوبہ ہدف سات وکٹوں کے نقصان ہرپورا کیا۔

گورنمنٹ کالج پشاور کی جانب سے نصیب نے شاندار 44 اور ثاقب نے 40 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں کلیدی رول پلے کیا۔سلمان اقبال کومین آف دی میچ قرار دیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی ارشد حسین ڈی ڈی سپورٹس تھے۔جنہوں نے فاتح ٹیم کوٹرافی دی۔انٹرکالجزکرکٹ ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ کالج وڈپگہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

تعارف: newseditor