ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما کو بازو پر گیند لگ گئی۔نیٹ پریکٹس کے دوران گیند روہت شرما کے بازو پرلگی جس کے بعد انہوں نیفوری طور پر طبی امداد کا اشارہ کردیا۔طبی امداد کے بعد روہت شرما نے نیٹ پر صرف ایک گیند کا سامنا کیا اور بیٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔انجری کے خدشے کے پیش نظرروہت شرما نے بیٹنگ چھوڑنے کے بعد مزید طبی امداد حاصل کی۔واضح رہے کہ بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں جمعرات کو انگلینڈ سے مدمقابل ہو گا۔