آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظبی ٹی 10 لیگ کا حصہ بن گئے

 

 

 

 

آفریدی ، محمد حفیظ، وہاب ریاض اور حسن علی ابوظبی ٹی 10 لیگ کا حصہ بن گئے

ابوظبی ٹی 10 اپنے ساتویں سیزن کے ساتھ واپس آرہا ہے جس میں کئی نامور پاکستانی ستارے بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔

ابوظبی ٹی 10 کے 2023 کے ایڈیشن میں دنیا بھر سے کل 782 کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے ان میں بین الاقوامی کرکٹ کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں ۔ آئیکون اسٹارز کی فہرست میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کے علاوہ محمد حفیظ، وہاب ریاض بھی شامل ہیں۔

مداحوں کے پسندیدہ پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کو چنئی بریوز نے پہلے ہی سائن کر لیا ہے۔

کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ ابوظبی ٹی 10 میں 8 ٹیمیں ، بنگلہ ٹائیگرز ، چنئی بریوز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، دہلی بلز ، مورس ویل سمپ آرمی ، نیو یارک اسٹرائیکرز ، ناردرن واریئرز اور ٹیم ابوظبی شرکت کررہی ہیں

 

جس نے سیزن میں برقرار رکھے گئے اور نئے شامل کردہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ جبکہ باقی کھلاڑی ڈرافٹ کے ذریعے چنے جائیں گے۔

 

 

 

error: Content is protected !!