قومی خواتین کرکٹرز کی رینکنگ میں بہتری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ویمن ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ میں پاکستانی خواتین کھلاڑی بہتر نمبروں پر آگئیں۔پاکستان کی بیٹر سدرا امین کی رینکنگ میں چھ درجے بہتری ہوئی جس کے بعد وہ 19 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔سدرہ امین نے آئرلینڈ کے خلاف لاہور میں پہلے ون ڈے میں 176 اور دوسرے میچ میں 91 رنز بنائے تھے۔بسمعہ معروف ایک درجے بہتری کے بعد 26 ویں اور عالیہ ریاض 32 ویں نمبر پر موجود ہیں۔منیبہ علی رینکنگ میں دو درجے بہتری کے بعد 39 ویں جبکہ بولرز میں نشرح سندھو ایک درجے بہتری کے بعد 15 ویں نمبر پر آگئیں۔فاطمہ ثنا رینکنگ میں 6 درجے بہتری کے بعد 36 ویں نمبر پر آگئیں۔

error: Content is protected !!