آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں بھارت کی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہاردک پانڈیا نے طوفانی اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر چار چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے، ویرات کوہلی نے چالیس گیندوں پر پچاس رنز کی اننگز کھیلی، انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے تین جبکہ کرس وواکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔