ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، پاکستان کی بیٹنگ لائن بیٹھ گئی، انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف

آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کو جیت کیلئے 138 رنز کا ہدف دیدیا ہے، تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی جو مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، پاکستان کی جانب سے محمد رضوان پندرہ، بابر اعظم 32، محمد حارث 8، شان مسعود 38، افتخار احمد 0، شاداب خان بیس، محمد نواز پانچ، محمد وسیم چار، شاہین آفریدی پانچ ناٹ آئوٹ اور حارث رئوف ایک رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے سام کرن نے تین، عادل رشید اور کرس جارڈن نے دو دو جبکہ بین سٹوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

error: Content is protected !!