سابق کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی انجری پر بات کی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ مجھے بھی گھٹنے کی انجری ہوچکی ہے مجھے اندازہ ہےیہ انجری بہت تکلیف دہ ہے، جب آپ اس انجری کو سرجری کے بجائے ٹریننگ سے کور کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو مسلز کو اسٹرونگ کرنے میں بہت وقت درکار ہوتا ہے اس میں تکلیف بھی بہت ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ شاہین کو جو انجری پہلے ہوئی تھی وہی انجری ہوئی ہے لیکن یہ انجری انشااللہ زیادہ سیریس نہیں ہوگی، شاہین جلد کور کرجائے گا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اہم مرحلے میں شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے، وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا۔