حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کے لیے مشاورت رواں ہفتے ہو گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے، وہ ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں دوبارہ گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے ہیں، وطن واپسی پر ان کے اسکین ہوں گے۔ذرائع کے مطابق فاسٹ بولر حارث رؤف انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کریں گے جبکہ فاسٹ بولر محمد عباس کی بھی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت پر مشاورت جاری ہے۔اسپنر ابرار احمد کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے اور وکٹ کیپر سرفراز احمد کا ٹیسٹ اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنا مشکل ہے۔

error: Content is protected !!