بھارتی صحافی کا بابر سے آئی پی ایل سے متعلق سوال اور ٹیم مینجر کی مداخلت

گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے بعد کی جانے والی پریس کانفرنس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سے آئی پی ایل سے متعلق بھی سوال کیا گیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا ہم نے بیٹنگ میں 20 رنز کم اسکور کیے لیکن بولرز نے اچھی فائٹ کی، اگر شاہین انجرڈ نہ ہوتے تو میچ کا نتیجہ بدل سکتا تھا۔

 

 

پریس کانفرنس کے دوران بابر اعظم سے انڈین پریمیئر لیگ کے حوالے سے بھی سوال کیا گیا اور ایک صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ ٹیمیں آئی پی ایل میں کھیلنے کے فوائد کے حوالے سے باتیں کر رہی ہیں، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ اگر آپ کو موقع ملے تو اس سے آپ کو اور ٹیم کو مستقبل میں فائدہ ہو سکتا ہے۔

 

صحافی کے اس سوال پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے میڈیا منیجر نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت ورلڈکپ سے متعلق سوال جواب کر رہے ہیں، آئی پی ایل سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کر سکتے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ نے پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

error: Content is protected !!