پشاور(سپورٹس رپورٹر) ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی عمدہ کارکردگی سے شہرت کی بلندیوں پرپہنچنے والے معاذ اللہ خان کرکٹ اکیڈیمی پشاورکینٹ کے ابھرتے ہوئے نوجوان وکٹ کیپربلے بازمحمدحارث کااپنی اکیڈیمی پہچنے پرپروقار استقبال کیاگیا اکیڈیمی کے بچوں نے ان پرپھلولوں کی پتیان نچاورکیں اور ان کوہارپہنائے اس موقع پرڈائریکٹریس سپورٹس میڈیم رشیدہغزنوی مہمان خصوصی تھیں جنہوںنے محمدحارت اکیڈیمی پہچنے پرخوش آمدید کہااورشاندارکارکردگی پرمبارک باد پیش کی اورامیدظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی بین الاقوامی کرکٹ میں ملک وقوم کے لیے مزید عمدہ وشاندارکارکردگی پیش کریں گے
اس موقع پرڈائریکٹرڈویلپنٹ سلیم رضا،ڈائریکٹرگرانڈز میربشرخان،اکیڈیمی کوچز عرفان الدین بابو،محمدپرویز۔بخیتارخان عبدالعزیز اوراشفاق بھی موجودتھے۔سب نے باری باری محمدحارت کوپھولوںکے ہارپہنائے اوران کی انتھک محنت کوسراہا۔اس موقع پرمحمدحارت نے میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ ورلڈکپ میں کپتان بابراعظم اورقوم کومایوس نہیں کیاکپتان نے مجھ پرجواعتمادکیاتھااللہ کاشکرہے کہ میں اس پرپوراترااورآئندہ جب بھی موقع پرملاتوبیسٹ سے بیسٹ کارکردگی دکھاوں گا
انہوں نے کہ ٹیم میں دو وکٹ کیپربلے بازوں کے ہونے سے ٹیم میں کچھ فرق نہیں پڑتاوہ عمدہ فیلڈر بھی ہے اورانشاء اللہ محمدرضوان کے ساتھ مل کر پاکستان کرکٹ کی سربلندی کے لیے کام کروںگا فائنل میں قومی ٹیم کی شکست کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ بدقسمتی سے عین موقع پرسٹارباولرشاہین شاہ آفریدی ان فٹ ہوگئے تھے جس کی وجہ سے دواوورزپارٹ ٹائم باولز افتخار سے کرانے پڑے تھے۔