بھارت کی سینئر سلیکشن کمیٹی برطرف

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں انگلینڈ کے ہاتھوں سیمی فائنل میں 10 وکٹوں سے شکست کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی نے چیتن شرما کی قیادت والی سینیئر نیشنل سلیکشن کمیٹی کو برطرف کیا۔سلیکشن کمیٹی 4 ارکان پر مشتمل تھی۔ بی سی سی آئی نے سینیئر سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی برطرفی کے ساتھ ہی نیشنل سلیکٹرز کے عہدے کے لیے درخواستیں بھی طلب کی ہیں۔

 

چیتن شرما کی قیادت والی سلیکشن کمیٹی کے دور میں بھارت ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 میں بھی ناک آئوٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہا تھا جبکہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی ہار گیا تھا۔تاہم اب آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں شکست کے بعد بھارتی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی پر کافی سوال اٹھائے جارہے تھے۔

error: Content is protected !!