سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ ٹیم کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ سری لنکا کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے اٹھارہ رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے، اعلان کے مطابق ٹیم میں آل رائونڈر گلبدین نائب اور بائیں ہاتھ کے سپنر نور احمد کو بھی شامل کیا گیا ہے، نور احمد اب تک افغانستان کی جانب سے کوئی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلے ہیں، اٹھارہ رکنی ٹیم میں باقی سولہ کھلاڑی وہی برقرار رکھے گئے ہیں جنہوں نے رواں سال جون میں زمبابوے کیخلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کی تھی، یہ سیریز افغانستان نے تین صفر سے جیتی تھی

 

افغانستان کا اٹھارہ رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا حشمت اللہ شاہدی(کپتان)، محمد نبی، ضیا الرحمان، رحمت اللہ گرباز، عظمت اللہ عمر زئی، فضل اللہ فاروقی، ابراہیم زردان، اکرم علی خیل، فرید احمد، ریاض حسن، گلبدین نائب، یامین احمد زئی، رحمت شاہ، راشد خان، نور احمد، نجیب اللہ زردان، شاہد اللہ کمال اور مجیب الرحمان، سری لنکا اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے میچ پچیس، دوسرا ستائیس اور تیسرا تیس نومبر کو کھیلا جائیگا، تینوں ون ڈے میچ پالیکیلے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہونگے۔

error: Content is protected !!