دروہ پاکستان، انگلش کرکٹر کیٹن نے گریجویشن کی تقریب چھوڑ دی

انگلش کرکٹر کیٹن جیننگز دورہ پاکستان کی وجہ سے مانچسٹر میں شیڈول اپنی گریجویشن کی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیٹن جیننگز دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ٹیسٹ سکواڈ میں شامل ہیں، ان کی گریجویشن تقریب کراچی ٹیسٹ سے قبل شیڈول ہے۔انگلینڈ کے کرکٹر کیٹن جیننگز کا کہنا ہے کہ گریجویشن تقریب کے حوالے سے اپنی یونیورسٹی سے رابطہ کیا، گریجویشن تقریب میں کراچی میں بیٹھ کر آن لائن دیکھوں گا۔کیٹن جیننگز نے کہا کہ مجھے گاون پہن کر گریجویشن کی یادگار تصویر بنوانے کا بہت شوق تھا۔واضح رہے کہ ٹیسٹ سیریز کے لیے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی 27 نومبر کو پاکستان آمد شیڈول ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پنڈی ٹیسٹ یکم دسمبر سے شروع ہو گا۔

error: Content is protected !!