فیفا ورلڈ کپ کے موقع پر سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے امریکا کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ٹائمز سکوائر پر اپنے نئے مومی مجسمے کو لوگوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔کرسٹیانو رونالڈو نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنے نئے مومی مجسمے کی ویڈیو شیئر کی ہے جو مشہور مادام تساو میوزیم میں رکھا گیا ہے۔ٹائمز اسکوائر پر ڈیجیٹل اسکرینوں کی شکل میں نصب بل بورڈز پر کرسٹیانو رونالڈو کا نام اور جھلک دیکھتے ہی مداحوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی اور انہوں نے فوراً ہی ویڈیو ریکارڈ کرنے کے لیے اپنے موبائل فونز بھی نکال لیے۔سٹار فٹبالر نے لوگوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے بہت ہی دلچسپ انداز اپنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو اپنے کیریئر کے دوران پانچواں ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔واضح رہے کہ مادام تساو میوزیم میں علم و فنون اور کھیلوں سمیت دیگر میدانوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والی دنیا کی معروف شخصیات کے موم سے بنے مجسمے رکھے جاتے ہیں جو بالکل اصلی لگتے ہیں۔