بھارت کیخلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی، کین ولیمسن ٹیم کو دستیاب نہیں ہونگے

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کپتان کین ولیمسن بھارت کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیلیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ کین ولیمسن طے شدہ میڈیکل اپائنٹمنٹ کی وجہ سے دستیاب نہیں، ان کی جگہ مارک چیپمیئن کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا کہ 22 نومبر کو کھیلے جانے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹم سائوتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔کیوی کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل کین ولیمسن بدھ کو اسکواڈ جوائن کریں گے۔واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا جبکہ دوسرے میچ میں بھارت نے بلیک کیپس کو 65 رنز سے شکست دی تھی۔

تعارف: newseditor