ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی ; کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں مکمل ہوا.

 

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشیئن چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا پہلا مرحلہ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں مکمل ہوا. دو روزہ ٹرائلز کے اختتام پر کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا.

 

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل حیدر حسین, پی ایچ ایف سیلیکشن کمیٹی چیئرمین اولمپیئن کلیم اللہ خان, ممبران سیلیکشن کمیٹی اولمپیئن ناصر علی, اولمپیئن رحیم خان,اولمپیئن شکیل عباسی اور انٹرنیشنل لئیق

لاشاری, ٹیم منیجر کرنل ر عمر صابر, کوچز اولمپیئن ریحان بٹ,اولمپیئن محمد ثقلین, اولمپیئن حسیم خان, اولمپیئن دلاور حسین و دیگر ٹیم منیجمنٹ موجود تھے .

دو روزہ ٹرائلز کے اختتام پر پی ایچ ایف صدر بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی منظوری کے بعد منتخب ٹیم کا اعلان کیا جائے گا.

 

 

error: Content is protected !!