پشاورانٹر مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر

پشاور زون انٹر مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے اختتام پذیر ہوگئے،گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے مڈل سکول وڈپگہ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مہمان خصوصی سیکرٹری گیمز مڈل سکولز پیر حسیب اللہ نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ ان کے ہمراہ طاہر خان یحی جان، صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے صدر تاج محمد خان، ٹیکنیل آفیشلز اعجاز محمد، اکرام اللہ، عتیق الرحمان، عزیر محمد، اور محمد علی سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی رسہ کشی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام پشاور ریجن مڈل سکولز رسہ کشی مقابلے سٹی نمبر ون سکولز میں منعقد ہوئے جس میں پشاور ریجن کے آٹھ مختلف سکولوں نے حصہ لیا

 

جس کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول سمر باغ نے گورنمنٹ مڈل سکول ہزار خوانی کو دو ایک سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے گورنمنٹ مڈل سکول اورمڑ بالا کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ فائنل میں گورنمنٹ مڈل سکول ترناب فارم نے مڈل سکول وڈپگہ کو تین صفر سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کرلی، مڈل سکولز صوبائی مقابلے 29 نومبر کو پشاور میں منعقد ہونگے جس میں صوبے کے آٹھ مختلف زون کے فاتح ٹیمیں شرکت کرینگی۔

error: Content is protected !!