سپنر ظفر گوہر کا انگلش کائونٹی گلوسٹرشائر سے معاہدہ

انگلش کرکٹ کائونٹی گلوسٹر شائر نے 2024 سیزن کے اختتام تک پاکستان کے سپنر ظفر گوہر کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے، ظفر گوہر نے گزشتہ سال کانٹی چیمئن شپ میں گلوسٹائر کی جانب سے شاندار بولنگ کرتے ہوئے نارتھمپٹن شائر کے خلاف میچ میں 10 وکٹیں حاصل کی تھیں۔انگلش کائونٹی گلوسٹر شائر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ ظفر گوہر کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے، ظفر گوہر نے گزشتہ سیزن میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور امید کرتے ہیں کہ وہ نئے سیزن میں بھی کلب کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے

 

یاد رہے کہ اس سے قبل متعدد قومی ٹیم کے کھلاڑی کائونٹی کرکٹ کھیل چکے ہیں، گزشتہ سیزن میں فاسٹ بولر محمد عباس، ظفر گوہر شان مسعود، محمد رضوان، آل رائونڈر شاداب خان، ٹیسٹ بیٹر اظہر علی نے بھی انگلش کائونٹی میں شاندار کارکردگی دکھائی تھی۔

error: Content is protected !!