پاکستان کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد میں پریکٹس سیشن

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کی پریکٹس سیشن کی تصویر شئیر کی گئی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم تین روز تک اسلام آباد کلب میں پریکٹس سیشن جاری رکھے گی، قومی کرکٹ ٹیم کی اسلام آباد کلب میں بیٹنگ بالنگ اور فیلڈنگ کی بھرپور پریکٹس جاری ہے۔دوسری جانب انگلینڈ کا ٹیسٹ سکواڈ 27 نومبر کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گا، جس کے بعد 28 نومبر سے دونوں ٹیمیں پریکٹس سیشن پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کریں گی۔

error: Content is protected !!