قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں ایران کی ٹیم نے ویلز کی ٹیم کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی، ایران اور ویلز کے درمیان ہونے والا میچ پہلے ہاف کے اختتام تک بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں کی جانب سے تیز کھیل دیکھنے کو ملا اور دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر حملے کئے ، ایران کی ٹیم کو پہلی کامیابی انجری ٹائم میں اس وقت ملی جب ان کے کھلاڑی روزبہ چشمی نے گیند کو ویلز کے گول پوسٹ میں پھینک کر ایک صفر کی برتری حاصل کرلی صرف تین منٹ کے بعد ایران کے رامین رضائین نے گیند کو جال میں ڈال کر ٹیم کی برتری کو ڈبل کردیا جو فائنل وسل تک برقرار رہی، ویلز کی ٹیم کو 64 سال کے وقفے کے بعد فیفا ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرکے آئی ہے کو اس شکست کے بعد پہلے ہی رائونڈ سے باہر جانے کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے جبکہ ایران کی ٹیم جسے پہلے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا نے اس جیت سے اگلے مرحلے تک کوالیفائی کرنے کی امیدیں کو برقرار رکھا ہے، میچ کے آغاز سے قبل پہلے میچ کی طرح اس مرتبہ ایرانی فٹبالرز نے قومی ترانہ پڑھنے سے انکار نہیں کیا۔